تحریک انصاف نے حکومت میں آنے کے بعد پہلے مرحلے میں معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ،سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے حکومت میں آنے کے بعد پہلے مرحلے میں معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا کیونکہ معشیت دیوالیہ ہونے جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتیں خود یہ کہہ رہی تھی کہ ہمارے بعد دوسری کوئی حکومت …

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے حکومت میں آنے کے بعد پہلے مرحلے میں معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا کیونکہ معشیت دیوالیہ ہونے جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتیں خود یہ کہہ رہی تھی کہ ہمارے بعد دوسری کوئی حکومت معشیت کو سنبھال نہیں سکے گئی کیونکہ اس کا بیٹرا انہوں نے غرق کر دیا تھا، ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد پہلے مرحلے میں معیشت کو سنبھالا دیا ،آج ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سب کہہ رہے ہیں کے پاکستان کی معیشت سنبھل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دوسرے مرحلے میں عوام تک اس کے اثرات جائیں گئے جہاں پر پچھلی حکومتیں ملک کو لے کر گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو مہنگائی آج اس سے ڈبل ہوتی اور ڈالر 250 پر ہوتا، یہ عمران خان ہے جس نے مشکل وقت مےں معیشت کو سنبھالا دیا اوراب عام آدمی تک اس کے اثرات جائیں گئے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے لیکن آنے والے وقت میں مہنگائی کم ہوجائے گئی، ہم نے احساس پروگرام کے فنڈ میں اضافہ کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی بڑا ریلیف پیکج دیا جائے گا تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں کے ساتھ تمام معاملات حل ہو گئے ہیں، جب مل کے حکومت بنائی جاتی ہے تو کچھ نہ کچھ خدشات ضرور جنم لیتے ہیں،اس طرح ماضی میں بھی دیکھنے میں آیا ہے ، ہمارے معاملات اتحادیوں کے ساتھ حل ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں