بھارت مقبوضہ کشمیر کے حالات سے دنیا کی توجہ ہٹانے کےلئے شہری آبادیوں کو نشانہ بناتا ہے، علی امین خان گنڈاپور

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی جارحانہ کارروائیاں آزادکشمیر اور پاکستان کے عوام کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کی حمایت سے کسی صورت دستبردار نہیں کرا سکتیں اورپاکستان کا ہر فرد آخری سانس تک …

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی جارحانہ کارروائیاں آزادکشمیر اور پاکستان کے عوام کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کی حمایت سے کسی صورت دستبردار نہیں کرا سکتیں اورپاکستان کا ہر فرد آخری سانس تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوںنے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے حالات سے دنیا کی توجہ ہٹانے کےلئے ایل او سی پر شہری آبادیوں کو نشانہ بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں نہتے شہریوںکو شہید کرنے کے باوجود بھارت ایل او سی پر رہنے والے آزاد کشمیر کے عوام کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ایل او سی پر رہنے والے بہادر اور غیورکشمیریوں کو بھارتی جارحیت کا پرعزم انداز میں مقابلہ کرنے پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایل او سی پر رہنے والے آزاد کشمیر کے شہریوں کی حفاظت کےلئے 3 ارب روپے کی لاگت سے ایک جامع منصوبہ شروع کیا ہے جس پر کام کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت ایل او سی پر رہائش پذیر شہریوں کےلئے بنکرز، سڑکیں، ہیلتھ یونٹس اور بجلی کے نظام کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس میگا منصوبہ کے پہلے مرحلہ میں ایل او سی پر رہائش پذیر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کےلئے سینکڑوں بنکرز کی تعمیر کو ترجیجی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا اور ساتھ ہی اہم مقامات پر فرسٹ ایڈ یونٹس کے قیام اور ضروری سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دوسرے فیز میں اہم شاہراہوں کو مکمل کیا جائے گا اور ایل او سی سے ملحقہ آبادیوں کےلئے بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کےلئے گرڈ سٹیشن سمیت دیگر اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایل او سی پر رہائش پذیر عوام پاکستان کی پہلی دفاعی لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبہ کی تکمیل سے ایل او سی پر رہائش پذیر عوام کی حفاظت کویقینی بنایا اور بھارتی جارحیت کا مزید مو¿ثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے گا۔ انہوںنے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی تمام تر حمایت جاری رکھے گا۔

مزید خبریں