2019 سب سے پرامن سال تھا،سیاحت میںدوگنااضافہ ہوا، پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا،چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 2019 سب سے پرامن سال رہا، سیاحت میںدوگنااضافہ ہوا، پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ہروقت مایوسی کی خبریں سنتے ہیں، لیکن دوسرا رخ یہ ہے کہ 2019 پاکستان کی حالیہ تاریخ کا سب …

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 2019 سب سے پرامن سال رہا، سیاحت میںدوگنااضافہ ہوا، پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ہروقت مایوسی کی خبریں سنتے ہیں، لیکن دوسرا رخ یہ ہے کہ 2019 پاکستان کی حالیہ تاریخ کا سب سے پرامن سال تھا،ہمارا ٹورازم دوگنے سے بھی بڑھ گیا، پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، برسوں بعدکرکٹ کی واپسی ہوئی جبکہ پی ایس ایل پاکستان ہونے جا رہا ہے، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی میں پاکستان کی کامیابیاں اہم ہیں۔

مزید خبریں