مقبوضہ وادی کے مظلوم کشمیری ہمت اور جذبے سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، قاسم خان سوری

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کے مظلوم کشمیری ہمت اور جذبے سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہندوستان کشمیریوں کو حق نہیں دے رہا، بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکا ہے، کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ہندوستان کو تکلیف دیتا …

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کے مظلوم کشمیری ہمت اور جذبے سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہندوستان کشمیریوں کو حق نہیں دے رہا، بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکا ہے، کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ہندوستان کو تکلیف دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو عالمی ایوارڈ یافتہ ورلڈ پیس واکر کثرت رائے کو نیوزی لینڈ کیلئے رخصت کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ واکرکثرت رائے نے کئی ملکوں کا وزٹ کیا ہے، کثرت رائے اب نیوزی لینڈ جائیں گے، کثرت رائے نیوزی لینڈ میں پانچ سو کلومیٹر تک واک کریں گے، کثرت رائے نیوزی لینڈ میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں گے اور مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے متعلق وہاں کے لوگوں کو آگاہ کر یں گے اور ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مظلوم کشمیریوں کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھائی ہے، پوری دنیا میں بھارت کا مکروہ چہرا بے نقاب ہو چکا ہے۔ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں شہید ہونے والے کشمیریوں کو پاکستانی پرچم میں دفنایا جاتا ،کشمیریوں کے دل پاکستان کیساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ہندوستان کو خوفزدہ کرتا ہے. اس موقع پر عالمی ایوارڈ یافتہ امن واکر کثرت رائے نے کہا کہ انہوں نے انسانی حقوق کے لئے ایسی آوازیں پہلے بھی اٹھائی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں لوگ ایک سو نوے روز سے قید ہیں،میں وائس آف کشمیر بن کر پوری دنیا میں نکل رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ میرا حوصلہ بڑھانے کے لئے تحریک انصاف حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ واک کے دوران نیوزی لینڈ کے کچھ منسٹرز بھی ان کا خیر مقدم کریں گے۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے امن واکر کثرت رائے کو پارلیمنٹ ہاوس کے گیٹ سے روانہ کیا.اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے گئے۔

مزید خبریں