گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے نیپالی سفیر سیوا لامسال کی ملاقات

لاہور۔13 فروری(اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورسے نیپالی سفیر سیوا لامسال نے ملاقات کی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانی تر ک صدر طیب اردگان کا بھر پور ویلکم کرتے ہیں یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی مزید مضبوطی اور پاکستانی معیشت کے حوالے سے بھی انتہائی اہم ہے ۔اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ان …

لاہور۔13 فروری(اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورسے نیپالی سفیر سیوا لامسال نے ملاقات کی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانی تر ک صدر طیب اردگان کا بھر پور ویلکم کرتے ہیں یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی مزید مضبوطی اور پاکستانی معیشت کے حوالے سے بھی انتہائی اہم ہے ۔اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ان سب کے ہاتھوں میں اپنا اپنا پیج ہے ۔حکومتی مخالفین ملک وقوم نہیں صرف اپنا فائدہ سوچ رہے ہیں۔ ذاتی مفادات کی جنگ لڑ نیوالی اپوزیشن کی کہانی ختم ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپالی سفیر سیوا لامسال کی جمعرات کے روز گور نر ہاﺅس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ہونیوالی ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات،خطے کی صورتحال،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران گور نر پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت پورے پاکستان میں مذہبی سیاحت کے لیے نیپالی سیاحوں کو بھی دعوت دیتے ہیں پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بہت سے مقامات ہیں جو عالمی سیاحوں کے لیے کھول رہے ہیںپنجاب پاکستانی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے لیے آنے والے نیپالی بچوں کو ہر ممکن سہولت دی جائیں گی بزنس بزنس کمیونٹی کے لیے بھی نیپال کے ساتھ ایکسچینج پروگرام شروع کریں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہم تمام ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں۔