کبڈی ورلڈ کپ، فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل ہونگے،کبڈی ورلڈ کپ کا پاکستان میں انعقاد بڑے اعزاز کی بات ہے، ہم نے مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، صوبائی وزیر کھیل

لاہور۔15 فروری(اے پی پی )صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ء میں عوام نے بھرپور شرکت کرکے کبڈی سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے،آج فروری کو کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت میں مقابلہ ہوگا، کبڈی لوورز آئیں اور دلچسپ مقابلہ دیکھیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی …

لاہور۔15 فروری(اے پی پی )صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ء میں عوام نے بھرپور شرکت کرکے کبڈی سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے،آج فروری کو کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت میں مقابلہ ہوگا، کبڈی لوورز آئیں اور دلچسپ مقابلہ دیکھیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شب پنجاب سٹیڈیم میں کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے دوسرے سیمی فائنل کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ بھی موجود تھے، انہوں نے مزید کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کا انعقاد پاکستان کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے، 8ممالک کی ٹیمیں پاکستان آکر کھیل رہی ہیں، مہمان ٹیموں کی سکیورٹی، ٹرانسپورٹ، رہائش اور دیگر انتظامات اعلیٰ سطح کے کئے گئے ہیں، ہم نے مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، انشاء اللہ مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس منعقد کراتے رہیں گے۔ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمو رخان بھٹی نے پاکستان اور ایران کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں فاتح قومی ٹیم کے بہترین ریڈر وقاص بٹ اور بہترین جاپھی سجاد گجر کو انعامات دیئے۔