جاپان کے سفیر متسودا کنینوری کی کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بم دھماکوں کی مذمت

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر متسودا کنینوری نے کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجہ متعدد بے گناہ افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ منگل کو جاپانی سفارتخانہ کے مطابق جاپانی سفیر نے اپنے تعزیتی پیغام میں ان دہشت گرد حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا …

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر متسودا کنینوری نے کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجہ متعدد بے گناہ افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ منگل کو جاپانی سفارتخانہ کے مطابق جاپانی سفیر نے اپنے تعزیتی پیغام میں ان دہشت گرد حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار اور غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کا کوئی جواز نہیں۔ جاپان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کیلئے پرعزم ہے۔