کراچی۔ 22 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں کامران اکمل کی تیز ترین سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 149 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کامران اکمل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب …
پی ایس ایل فائیو، کامران اکمل کی تیز ترین سنچری، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی زلمی نے 149 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا، جیسن روئے کی 73 رنز کی اننگز رائیگاں، کامران اکمل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

مزید خبریں
کراچی۔ 22 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں کامران اکمل کی تیز ترین سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 149 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کامران اکمل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی اور شاندار سنچری بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی، اکمل 101 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، جیسن روئے کی 73 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کامران اکمل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل فائیو کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوررز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ جیسن روئے نے 73 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آئوٹ رہے، کپتان سرفراز احمد 41، احمد شہزاد 12، شین واٹسن 8 اعظم خان 5 اور محمد نواز 2 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، وہاب ریاض نے 2 جبکہ راحت علی، محمد عامر خان اور ڈیرن سیمی نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، ہدف کے تعاقب کیلئے زلمی کی ٹیم جب میدان میں اتری تو کامران اکمل اور ٹام بینٹن نے ٹیم کو 44 رنز کا آغاز فراہم کیا، بینٹن 3 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، اس موقع پر حیدرعلی نے کامران اکمل کا ساتھ دیا، کامران اکمل نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور حیدر علی کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 82 اہم رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا، 126 کے مجموعی سکور پر حیدرعلی 25 رنز بنانے کے بعد سہیل خان کی گیند کا نشانہ بنے، شعیب ملک 7 رنز بنا کر چلتے بنے، انہیں فواد احمد نے اپنا شکار بنایا، کامران اکمل نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 101 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہیں فواد احمد نے آئوٹ کیا، لیونگسٹون 8 اور ڈاسن 5 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، فواد احمد نے دو جبکہ سہیل خان اور ٹیمل ملز نے ایک، ایک وکٹ لی۔








