وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نیپال کے سیکرٹری خارجہ شنکرداس بیراگی کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) پاکستان اور نیپال نے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نیپال کے سیکرٹری خارجہ شنکرداس بیراگی نے منگل کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شنکرداس کی قیادت میں نیپالی …

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) پاکستان اور نیپال نے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نیپال کے سیکرٹری خارجہ شنکرداس بیراگی نے منگل کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شنکرداس کی قیادت میں نیپالی وفد پاک۔نیپال دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چوتھے دور کےلئے پاکستان آیا ہے۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاک۔نیپال سفارتی تعلقات کے 60 سال پورے ہونے پر نیپالی سیکرٹری خارجہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ سارک کو دوبارہ فعال بنانے اور اس کو علاقائی تعاون کے مو¿ثر فورم میں تبدیل کرنے کیلئے نیپال کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے نیپالی سیکرٹری خارجہ کو خطہ کی صورتحال خاص طور پر کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔