پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بابا آئی لینڈ میں پرائمری اور سکینڈری سکول کی ازسرنو تعمیرکردہ عمارت کا افتتاح کردیا

کراچی ۔ 25 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بابا آئی لینڈ میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن پرائمری سکول اور خان بہادر غلام نبی سکینڈری سکول کی ازسرنو تعمیرکردہ عمارت کا منگل کو افتتاح کیا۔ نیوی لیگ نے اپنی سماجی بہبود کی سرگرمیوں کے تحت سکول کے انتظامی معاملات کی ذمہ داری اپنے ذمہ لے رکھی ہے۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس بھی …

کراچی ۔ 25 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بابا آئی لینڈ میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن پرائمری سکول اور خان بہادر غلام نبی سکینڈری سکول کی ازسرنو تعمیرکردہ عمارت کا منگل کو افتتاح کیا۔ نیوی لیگ نے اپنی سماجی بہبود کی سرگرمیوں کے تحت سکول کے انتظامی معاملات کی ذمہ داری اپنے ذمہ لے رکھی ہے۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیوی لیگ کی تشکیل 2001ءمیں ریٹائرڈ نیول افسران کی بہبود اور ضروریات کو پورا کرنے کےلئے کی گئی تھی جو کہ دیگر سماجی فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ اسی تناظر میں 2004ءمیں نیوی لیگ نے سندھ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ذریعے اس سکول کے انتظامات اور اخراجات کا بیڑا اپنے سر لے لیا۔ 2004ءکے بعد سے سکول میں طلباءاور اساتذہ کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں سکول میں موجود تعلیمی سہولیات میں بھی بہتری لائی گئی ہے۔ ابتداءمیں سکول میں 10 اساتذہ اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ 150 کے قریب طالب علم زیر تعلیم تھے، اب یہ تعداد کم و بیش 800 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اساتذہ کی تعداد بھی 31 ہے۔ علاوہ ازیں مقامی افراد پر مشتمل سکول کے اساتذہ کو مزید تربیت اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے خاطر خواہ مواقع بھی فراہم کئے جاتے ہیں جس کے تحت انہیں مختلف این جی اوز اور اداروں بشمول سندھ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن، ٹیچرز ریسورس ٹریننگ سینٹر، بحریہ یونیورسٹی، پاکستان بحریہ، انفاق فاﺅنڈیشن اور لٹریٹ پاکستان میں تربیت دی جاتی ہے۔ سکول کی نو تعمیر کردہ عمارت کی افتتاحی تقریب میں سیکرٹری ایجوکیشن سندھ سمیت حاضر اور ریٹائرڈ نیول افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔