اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چئیرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ 27 فروری مادروطن کے دفاع کیلئے ہمارے عزم، ہمت اوراستقلال کا دن ہے اوریہ دن بھارت کو ہمیشہ یہ حقیقت باورکراتا رہے گا کہ وہ کبھی بھی مادروطن کے دفاع کیلئے ہمارے عزم اوراستقلال کو کمزورنہ سمجھے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ بھارت کو …
27 فروری مادروطن کے دفاع کیلئے ہمارے عزم، ہمت اوراستقلال کا دن ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چئیرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ 27 فروری مادروطن کے دفاع کیلئے ہمارے عزم، ہمت اوراستقلال کا دن ہے اوریہ دن بھارت کو ہمیشہ یہ حقیقت باورکراتا رہے گا کہ وہ کبھی بھی مادروطن کے دفاع کیلئے ہمارے عزم اوراستقلال کو کمزورنہ سمجھے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ بھارت کو کسی غلط فہمی نہیں ہونا چاہئیے، پاکستان نے ایک مثالی قوم کی حیثیت سے دہشت گردی کوجامع انداز میں شکست فاش دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو تصوربھی نہیں کرنا چاہئیے کہ وہ پاکستان کوآسانی سے شکست دے گا، اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تو اسے اس سے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔








