واشنگٹن ۔ 27 فروری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا وائرس سے پریشان لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی میری طرح جراثیموں سے ڈریں اور بار بار ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں ۔ امریکی صدر نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ممکنہ مہلک اور آسانی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے بار بار ہاتھ دھونے کی عادت بالکل درست …
کرونا وائرس سے پریشان لوگ میری طرح جراثیموں سے ڈریں اور بار بار ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں، صدر ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 27 فروری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا وائرس سے پریشان لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی میری طرح جراثیموں سے ڈریں اور بار بار ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں ۔ امریکی صدر نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ممکنہ مہلک اور آسانی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے بار بار ہاتھ دھونے کی عادت بالکل درست اور مناسب ہے اور جیسا کہ آپ نے سن بھی رکھا ہے کہ میں بار بار ہاتھ دھوتا ہوں جس پر صحافیوں نے بھی قہقہ لگایا ۔ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ صاف ستھرے رہیں ، اپنے ہاتھ دھوئیں اور بلا ضرورت سیڑھیوں یا گاڑیوں کی ریلنگ وغیرہ کو بھی نہ پکڑیں ۔ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں اپنے ایک بیمار دوست سے ملنے جلنے اور خود کو نزلہ زکام اور کھانسی سے بچانے کے واقعہ کی تفصیلات بھی بتائیں اور کہا کہ میں نے اپنے دوست سے گلے ملتے ہوئے اس کی حال احوال پوچھا جس پر میرے دوست نے بتایا کہ اس کی طبیعت ناساز ہے یہ سنتے ہی میں اپنے دوست سے الگ ہوگیا اور اسسے معذرت کرکے ہاتھ دھونے چلا گیا۔








