اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت اتھارٹیز ریفارمز پروگرام کے دوسرے جائزہ کی تکمیل کے لئے درکار پالیسیز اور اصلاحات کے بارے میں آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جمعرات کو آئی ایم ایف پریس سنٹر کی پریس ریلیز کے مطابق آئی ایم ایف مشن …
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت کے تحت اتھارٹیز ریفارمز پروگرام بارے آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت اتھارٹیز ریفارمز پروگرام کے دوسرے جائزہ کی تکمیل کے لئے درکار پالیسیز اور اصلاحات کے بارے میں آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جمعرات کو آئی ایم ایف پریس سنٹر کی پریس ریلیز کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے پاکستان کے لئے سربراہ ارنیستو ریمیریز ریگو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے عملہ اور پاکستانی حکام کے درمیان 3 سے 13 فروری کو اسلام آباد میں بات چیت ہوئی جو دنوں میں آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹرز میں جاری رہی۔ جس کے بعد آئی ایم ایف سٹاف اور پاکستانی حکام کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت اتھارٹیز ریفارمز پروگرام کے دوسرے جائزہ کی تکمیل کے لئے درکار پالیسیز اور اصلاحات کے بارے میں آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ معاہدہ آئی ایم ایف مینجمنٹ کی منظوری اور ایگزیکٹو بورڈ کے غور و خوض سے مشروط ہے جو اپریل کے اوائل میں متوقع ہے۔ جائزہ کی تکمیل کے بعد 328 ملین ایس ڈی آر (450 ملین ڈالر) کی فراہمی ممکن ہو گی۔








