اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ امیر قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری، عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں گہری دلچسپی اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں‘ وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تقویت دینے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔جمعرات …
امیر قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری، عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں گہری دلچسپی اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں ،وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ امیر قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری، عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں گہری دلچسپی اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں‘ وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تقویت دینے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔جمعرات کو اپنے اےک ٹوےٹ مےںکہاکہ قطر پاکستان کے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا،ٹورازم سیکٹر میں سرمایہ کاری سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ملاقات میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے حوالے سے پاکستانی کمپنیوں کیلئے تجارتی مواقعوں پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے امیر قطر کو بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے تشدد، مقبوضہ جموں کشمیر کی سنگین صورتحال اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ دونوں رہنماو¿ں نے خطے میں امن کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔








