وزیراعظم عمران خان 2 مارچ کو احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ کے تحت مستحق طلباءو طالبات میں سکالرشپ تقسیم کریں گے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیراعظم احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 2 مارچ کو احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ کے تحت مستحق طلباءو طالبات میں سکالرشپ تقسیم کریں گے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چار سالہ پروگرام کے ذریعے 2 لاکھ سکالرشپ (50 فیصد خواتین کےلئے مختص) دیئے …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیراعظم احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 2 مارچ کو احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ کے تحت مستحق طلباءو طالبات میں سکالرشپ تقسیم کریں گے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چار سالہ پروگرام کے ذریعے 2 لاکھ سکالرشپ (50 فیصد خواتین کےلئے مختص) دیئے جائیں گے۔ پروگرام کا کل بجٹ 24 ارب روپے ہے۔