اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کو مودی حکومت کی فاشسٹ، نسل پرست اور ظالمانہ حقیقت کو تسلیم کرنا ہو گا، عالمی برادری مودی حکومت کے مسلمانوں کیخلاف ظالمانہ اقدامات رکوائے، مودی نے بطور وزیراعلیٰ گجرات میں جو کیا وہی نئی دہلی میں اب دکھائی دے رہا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ …
مودی حکومت کی فاشسٹ، نسل پرست اور ظالمانہ حقیقت کو تسلیم کرنا ہو گا،وزیراعظم عمران خان کا مودی حکومت کے مسلمانوں کیخلاف ظالمانہ اقدامات پر ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کو مودی حکومت کی فاشسٹ، نسل پرست اور ظالمانہ حقیقت کو تسلیم کرنا ہو گا، عالمی برادری مودی حکومت کے مسلمانوں کیخلاف ظالمانہ اقدامات رکوائے، مودی نے بطور وزیراعلیٰ گجرات میں جو کیا وہی نئی دہلی میں اب دکھائی دے رہا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مودی حکومت کے مسلمانوں کیخلاف ظالمانہ اقدامات کو رکوائے۔ دنیا کو مودی حکومت کی فاشسٹ، نسل پرست اور ظالمانہ حقیقت کو تسلیم کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو تشدد سے قتل کیا گیا، مساجد اور قبرستانوں کی توہین کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کیمبرج یونیورسٹی کے لیکچرار پریا گوپال کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پریا گوپال نے نئی دہلی میں مسلمانوں کی مساجد، گھروں اور کاروبار پر حملوں کو نازی حملوں سے تشبیہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں مسلمانوں کے جلائے گئے گھر اور کاروباری مراکز کی تصاویر منظر عام پر ہیں۔ نازیوں نے 1938ءمیں یہودیوں، ان کی عبادت گاہوں، گھروں اور کاروبار پر حملے کئے تھے، بار بار دہراتا ہوں کہ مودی کا ہندوتوا ایجنڈا نازی پروگرام سے متاثرہ ہے۔








