احساس کفالت پروگرام کے تمام رجسٹرڈ صارفین کیلئے اس بار 2 ماہانہ اور 1 سہ ماہی قسط کی مد میں 9000 روپے کی مالی امداد جاری کر دی گئی ہے ،وزیراعظم احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیراعظم احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کے تمام رجسٹرڈ صارفین کیلئے اس بار 2 ماہانہ اور 1 سہ ماہی قسط کی مد میں 9000 روپے کی مالی امداد جاری کر دی گئی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے صارفین اپنی رقم …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیراعظم احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کے تمام رجسٹرڈ صارفین کیلئے اس بار 2 ماہانہ اور 1 سہ ماہی قسط کی مد میں 9000 روپے کی مالی امداد جاری کر دی گئی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے صارفین اپنی رقم بینک الفلاح اور حبیب بینک کے تصدیق شدہ ایجنٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔