امن معاہدہ افغانستان میں امن و مفاہمتی عمل کے بنیادی مقصد کے حصول میں پیشرفت کے حوالے سے اہم قدم ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

دوحہ۔ 29 فروری (اے پی پی)پاکستان نے امریکہ طالبان کے مابین تاریخی امن معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدہ افغانستان سمیت پورے خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نے قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی دعوت پر ہفتہ کو دو حہ میں امن معاہدے کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی …

دوحہ۔ 29 فروری (اے پی پی)پاکستان نے امریکہ طالبان کے مابین تاریخی امن معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدہ افغانستان سمیت پورے خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نے قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی دعوت پر ہفتہ کو دو حہ میں امن معاہدے کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی۔تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امن معاہدے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ آج ایک اہم دن ہے اور ایک اہم معاہدے پر دستخط ہوئے جس سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔مجھے خوشی ہے کہ آج اس اہم موقع پر میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوں،خدا کا شکر ہے کہ پاکستان کی مخلصانہ کوششیںکامیاب ثابت ہوئیں۔امن معاہدہ افغانستان میں امن و مفاہمتی عمل کے بنیادی مقصد کے حصول میں پیشرفت کے حوالے سے اہم قدم ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ افغان فریقین اس تاریخی موقع کو بروئے کار لاتے ہوئے افغانستان اور پورے خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے جامع اور شمولیتی پر امن حل کیلئے لائحہ عمل تیار کرینگے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی تعمیر نو اور افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی کے حصول میں افغان عوام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔آج کی اس تقریب نے پاکستان کے اس دیرینہ موقف کو ایک بار پھر سچ ثابت کیا کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں۔وزیر خارجہ نے کہا پاکستان نے اپنی ذمہ دار ی پوری کی ہے اور اب اگلے مرحلے کی ذمہ داری افغانوں پر عائد ہوتی ہے ، انہیں آپس میں مل کر،مذاکرات کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔سیکرٹری پومپیو سمیت پوری عالمی برادری افغان امن عمل میں پاکستان کے موثر، مثبت اور مصالحانہ کردار کو سراہا رہی ہے۔ ہم افغانستان میں امن کے شراکت دار ہیں ہم افغانستان کی تعمیر و ترقی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم گذشتہ چالیس برس سے تیس لاکھ افغانیوں کی میزبانی کر رہے ہیں ہم نے افغان امن عمل میں بہت خلوص دل سے مصالحانہ کردار ادا کیا ہے افغانستان کی تعمیر و ترقی کیلئے افغان حکومت کو آگے بڑھنا ہوگا۔آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے یہاں تک پہنچنے کیلئے ہمیں کوئی سالوں کی مسافت طے کرنا پڑی۔

مزید خبریں