سڈنی۔ یکم مارچ (اے پی پی)آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 17 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا، پاکستانی ٹیم 137 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا سکی، اتوار کو سڈنی میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 …
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 17 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

مزید خبریں
سڈنی۔ یکم مارچ (اے پی پی)آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 17 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا، پاکستانی ٹیم 137 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا سکی، اتوار کو سڈنی میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے، لارا وولوراٹ نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ماریزین کیپ 31 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں، ڈیانا بیگ نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، پاکستانی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے، عالیہ ریاض نے 39، کپتان جویریہ خان نے 31 اور ارم جاوید نے 17 رنز بنائے، جنوبی افریقہ کی لار وولوراٹ کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔








