زرمبادلہ کے ذخائر 563 ارب ڈالر ہوچکے، عالمی معیشت خراب بھی ہوجائے تو روس سماجی وعدے پورے کرے گا،صدر ولادیمیر پیوٹن

ماسکو ۔ 2 مارچ (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر دنیا کی اقتصادی صورتحال خراب بھی ہوتی ہے تو ان کا ملک اپنے تمام سماجی وعدے پورے کرے گا، میکرواکنامک پالیسی کے تحت رواں سال خام تیل کے نرخوں کا کم ازکم اندازہ 42.4 ڈالر فی بیرل رکھاگیا جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 563 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار …

ماسکو ۔ 2 مارچ (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر دنیا کی اقتصادی صورتحال خراب بھی ہوتی ہے تو ان کا ملک اپنے تمام سماجی وعدے پورے کرے گا، میکرواکنامک پالیسی کے تحت رواں سال خام تیل کے نرخوں کا کم ازکم اندازہ 42.4 ڈالر فی بیرل رکھاگیا جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 563 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ونوکوف ایئرپورپ پر ایک اجلاس کے دوران کیا۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ عالمی اقتصادی صورتحال میں بھونچال بھی آجائے تو قومی دولت فنڈ سمیت ہمارے جمع شدہ ذخائر اس قدر کافی ہیں کہ ہم اپنی معیشت کو مستحکم اور اپنے سماجی وعدوں پر پورا اترسکیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری میکرواکنامک پالیسی کے تحت رواں سال کے لیے خام تیل کے نرخوں کا کم ازکم اندازہ 42.4 ڈالر فی بیرل رکھاگیا ہے، زرمبادلہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ روس کے زرمبادلہ کے بین الاقوامی ذخائر کا حجم 563 ارب ڈالر تک پہنچ چکا جبکہ قومی دولت فنڈ (این ڈبلیو ایف) کا اندازہ 124 ارب ڈالر (7.87 ٹریلین روبل) لگایا گیا ہے، اس کے باوجود ہمیں بیرونی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اقدامات کے ساتھ ساتھ موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں