اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کی سہولت قومی ادارہ صحت کے تعاون سے فراہم کی جا رہی ہے، قومی ادارہ صحت کے ماہر ین کی ٹیم سکردو روانہ ہو گئی ہے۔ بدھ کو ایک بیان میں میں ترجمان نے کہا کہ …
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کی سہولت قومی ادارہ صحت کے تعاون سے فراہم کی جا رہی ہے، ترجمان وزارت صحت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کی سہولت قومی ادارہ صحت کے تعاون سے فراہم کی جا رہی ہے، قومی ادارہ صحت کے ماہر ین کی ٹیم سکردو روانہ ہو گئی ہے۔ بدھ کو ایک بیان میں میں ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر قومی ادارہ صحت کے ماہر ین کی ٹیم سکردو روانہ ہو گئی ہے جو جمعرات سے باقاعدہ محکمہ صحت کے عملے کی تربیت کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کی ٹیم ایک ہفتہ سکردو میں موجود رہے گی۔ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کی سہولت قومی ادارہ صحت کے تعاون سے فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبارٹری کے عملے کی تربیت کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔ لیبارٹری کے ضروری آلات بھی فراہم کردیئے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے کٹس بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔








