ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن سے مستفید ہونے والوں کی پنشن 15ہزار روپے تک لے جائیں گےوزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس کا جواب

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن سے مستفید ہونے والوں کی پنشن 15ہزار روپے تک لے جائیں گے' ان کی پنشن میں دسمبر میں ہونے والا 30 فیصد اضافہ کابینہ میں آنے کے بعد نافذ العمل ہو جائے گا جبکہ اس کے بقایا جات بھی انہیں ادا کئے جائیں گے' …

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن سے مستفید ہونے والوں کی پنشن 15ہزار روپے تک لے جائیں گے’ ان کی پنشن میں دسمبر میں ہونے والا 30 فیصد اضافہ کابینہ میں آنے کے بعد نافذ العمل ہو جائے گا جبکہ اس کے بقایا جات بھی انہیں ادا کئے جائیں گے’ گزشتہ حکومتوں میں سے کسی کو اس جانب توجہ دینے کی توفیق نہیں ہوئی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں مرتضیٰ جاوید عباسی نے وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز کی طرف سے دسمبر 2019ء میں کئے گئے اعلان کے مطابق ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے مستفیدان کی پنشن میں اضافہ نہ کئے جانے سے متعلق توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں علی محمد خان نے بتایا کہ ای او بی آئی کے پنشنروں سے ہماری ماضی کی حکومتوں نے کوئی اچھا سلوک نہیں کیا۔ انہوں نے اپنی ساری زندگیاں پاکستان کے لئے دیں لیکن ان پنشنروں کو ہمارے اقتدار میں آنے سے قبل ماہانہ 5250 روپے پنشن مل رہی تھی۔ ہم 2019ء میں اس کو 6250 تک لے کر گئے۔ یہ 20 فیصد اضافہ تھا اب ہم نے دسمبر میں اس میں 30 فیصد مزید اضافہ کرکے اسے 8500 تک لے گئے۔ یہ اضافہ کابینہ کی منظوری کے بعد جلد لگا دیا جائے گا جبکہ اس کے بقایا جات بھی انہیں دیئے جائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی تین حکومتوں میں ان پنشنروں کی پنشن پانچ ہزار تک پہنچائی گئی۔ ہم اس کو 15 ہزار روپے تک لے جائیں گے۔