ہم جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کی جانب ٹھوس قدم اٹھا رہے ہیں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام اور صوبہ جنوبی پنجاب کے لیے اسمبلی میں بل پیش کرنے کے فیصلہ کے حوالے سے کہا ہے کہ آج کا دن جنوبی پنجاب کیلئے تاریخی دن ہے کیونکہ ہم جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کی جانب ٹھوس قدم اٹھا رہے ہیں۔بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا …

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام اور صوبہ جنوبی پنجاب کے لیے اسمبلی میں بل پیش کرنے کے فیصلہ کے حوالے سے کہا ہے کہ آج کا دن جنوبی پنجاب کیلئے تاریخی دن ہے کیونکہ ہم جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کی جانب ٹھوس قدم اٹھا رہے ہیں۔بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آج کے فیصلوں سے جنوبی پنجاب کی دیرینہ ضروریات پوری ہونگے اور سرمایہ کاری و روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہونگے۔یہ فیصلے ہمیں جنوبی پنجاب کا صوبہ قائم کرنے کے حتمی ہدف کے قریب لے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں سے پی ٹی آئی کا انتخابی وعدوں کو بھی عملہ جامہ پہنایا جائیگا۔