ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرام کو بہترین نشانہ بازی پر شیرافگن ٹرافی سے نوازا تھا

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے طیارہ کریش میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرام کو بہترین نشانہ بازی پر انفرادی طور پر شیرافگن ٹرافی سے نوازا تھا، لاہور سے تعلق رکھنے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے والد بھی فوج میں تھے جو بریگیڈیئر کے عہدے پر ریٹائر ہوئے، نعمان اکرم کا ایک بیٹا اور …

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے طیارہ کریش میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرام کو بہترین نشانہ بازی پر انفرادی طور پر شیرافگن ٹرافی سے نوازا تھا، لاہور سے تعلق رکھنے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے والد بھی فوج میں تھے جو بریگیڈیئر کے عہدے پر ریٹائر ہوئے، نعمان اکرم کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ پاکستان فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بدھ کی صبح اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں کے نزدیک ایف 16 طیارہ گرنے سے شہید ہوگئے ، وہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے سلسلے میں جاری مشقوں میں شریک تھے۔وہ سال 2000 میں 106 ویں جی ڈی پائلٹ کورس سے پاس آﺅٹ ہوئے تھے اور ان کا تعلق سرگودھا میں تعینات نائن اسکواڈرن سے تھا۔