راولپنڈی ۔ 11 مارچ (اے پی پی) شکرپڑیاں کے قریب طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سمیت دیگر فوجی و سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ان کی میت آبائی …
شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 11 مارچ (اے پی پی) شکرپڑیاں کے قریب طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سمیت دیگر فوجی و سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ان کی میت آبائی علاقہ روانہ کر دی گئی جہاں فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔








