اسلام آباد ۔ 12مارچ (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پانچویں پاکستان سپر لیگ میں جمعہ کو مزید ایک میچ کھیلا جائیگا جس ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پنجہ آزما ہونگی۔ یہ میچ رات سات بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020ء کا میلہ ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہے جس …
ملتان سلطانز اور پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ 2020ء میں جمعہ کو آمنے سامنے ہونگے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12مارچ (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پانچویں پاکستان سپر لیگ میں جمعہ کو مزید ایک میچ کھیلا جائیگا جس ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پنجہ آزما ہونگی۔ یہ میچ رات سات بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020ء کا میلہ ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہے جس میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لیگ کا 27واں میچ جمعہ کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ شان مسعود کی زیر قیادت ملتان سلطانز کی ٹیم میدان میں اترے گی جبکہ کراچی کنگز کی قیادت سرفراز احمد کرینگے ۔ لیگ میں شامل 6 ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں، لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے راولپنڈی اور ملتان میں میچز کھیلے جا چکے ہیں جبکہ لاہور میں 14 اور کراچی میں 9 میچز کھیلے جانے ہیں جو جاری ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں 10 لاکھ امریکی ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔








