اسلام آباد ۔ 12مارچ (اے پی پی) ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آئندہ میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو مثبت حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کر رہے ہیں، …
ٹیم پی ایس ایل کے آئندہ میچز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، اینڈی فلاور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12مارچ (اے پی پی) ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آئندہ میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو مثبت حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کر رہے ہیں، ٹی 20 کرکٹ میں جو ٹیم مضبوط اعصاب کے ساتھ میدان میں اترتی ہے جیت اس کا مقدر بنتی ہے۔ فلاور نے امید ظاہر کی ہے کہ انکی ٹیم لیگ کے آئندہ میچز میں بھی اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کریگی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ میچوں میں کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ٹیم کو مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اتاریں گے۔ واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے ۔








