وزارت صحت فیس بک کے اشتراک سے کورونا وائرس سے بچاو¿ بارے آگاہی مہم شروع کرے گی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزارت صحت فیس بک پرکورونا وائرس سے بچاو¿ کے مناسب وسائل اور رہنما اصولوں کو اجاگر کرنے کے لئے جلد ہی کورونا وائرس سے بچاو¿ کے بارے میں آگاہی مہم شروع کرے گی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانی صارفین کے لئے …

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزارت صحت فیس بک پرکورونا وائرس سے بچاو¿ کے مناسب وسائل اور رہنما اصولوں کو اجاگر کرنے کے لئے جلد ہی کورونا وائرس سے بچاو¿ کے بارے میں آگاہی مہم شروع کرے گی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانی صارفین کے لئے ملک میںکورونا وائرس کے پھیلاو¿ کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے پلیٹ فارم پرکورونا وائرس کے بارے میں عوامی آگاہی مہم چلائے گی۔ظفر مرزا نے کہا کہ فیس بک کے وفد نے پاکستان کو ملک میں ناول کووڈ۔19 کا مقابلہ کرنے کے لئے آگاہی مہم چلانے کی پیش کش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیس بک پر لاکھوں پاکستانی صارفین موجود ہیں جو اس اقدام سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک کی مدد سے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پیجز سے کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات کو بھی ختم کردی جائے گی۔