اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے شہید پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے والد بریگیڈیئر اکرم کو ٹیلیفون کیا اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ جمعرات کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ شہید نعمان اکرم نے وطن کےلئے جان قربان کی، شہید نعمان اکرم نے طیارے کا رخ غیر آباد علاقہ کی طرف کرکے …
شہداءہمارا فخر ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا شہید پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے والد سے اظہارتعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے شہید پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے والد بریگیڈیئر اکرم کو ٹیلیفون کیا اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ جمعرات کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ شہید نعمان اکرم نے وطن کےلئے جان قربان کی، شہید نعمان اکرم نے طیارے کا رخ غیر آباد علاقہ کی طرف کرکے کئی جانیں بچائیں اور اپنی جان قربان کر دی۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ شہید نعمان اکرم کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداءہمارا فخر ہیں۔








