اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں کرونا وائرس کی صورتحال پر بحث کرائی گئی۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال ہے اور ارکان کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کا …
قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں کرونا وائرس کی صورتحال پر بحث کرائی گئی۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال ہے اور ارکان کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا جائے۔ ہم کوئی خوف و ہراس نہیں پھیلانا چاہتے مگر حفظ ماتقدم کے طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا جائے۔ وزیراعظم سے بھی اس حوالے سے بات ہوئی ہے۔ انہوں نے آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس پر ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا۔








