تہران ۔ 13 مارچ (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے نام ایک خط میں ایران مخالف امریکہ ظالمانہ پابندیاں ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش کے نام ایک مراسلے میں ایران مخالف امریکہ کی یکطرفہ اور غیر آئینی پابندیاں ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایران کے ترجمانِ وزارت خارجہ سید عباس موسوی …
اقوام متحدہ ایران مخالف پابندیاں ختم کرائے، جواد ظریف

مزید خبریں
تہران ۔ 13 مارچ (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے نام ایک خط میں ایران مخالف امریکہ ظالمانہ پابندیاں ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش کے نام ایک مراسلے میں ایران مخالف امریکہ کی یکطرفہ اور غیر آئینی پابندیاں ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایران کے ترجمانِ وزارت خارجہ سید عباس موسوی کے ایک ٹویٹ کے مطابق، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک مراسلے میں کورونا بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مراسلے کی کاپیاں عالمی اداروں کے سربراہوں اور تمام ممالک کے وزرائے خارجہ کو روانہ کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ایران کے سینٹرل بینک نے گزشتہ روزکورونا وائرس کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے فوری مدد کی اپیل کی تھی۔








