واشنگٹن ۔ 13 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پیش نظر آئندہ صدارتی انتخابات کے حوالے سے اپنے حامیوں کے اعدادوشمار کا اندازہ لگانے کے لیے ٹریڈ مارک جلسے اور تقاریب عارضی طور پر موخر کر دیئے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہاﺅس میں بتایا کہ وہ آئندہ انتخابات کے سلسلے میں ہونے والے جلسے …
کورونا وائرس، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی جلسے و تقاریب عارضی طور پر معطل کر دیں

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 13 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پیش نظر آئندہ صدارتی انتخابات کے حوالے سے اپنے حامیوں کے اعدادوشمار کا اندازہ لگانے کے لیے ٹریڈ مارک جلسے اور تقاریب عارضی طور پر موخر کر دیئے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہاﺅس میں بتایا کہ وہ آئندہ انتخابات کے سلسلے میں ہونے والے جلسے عارضی طور پر معطل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاست نیواڈا میں 3 اور دیگر تمام جلسے اور تقاریب آئندہ ہفتے تک معطل کر دیئے ہیں۔ تاہم صدر ٹرمپ نے دوبارہ جلسوں سے متعلق نہیں بتایا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلسوں کے انعقاد سے متعلق صحیح وقت آنے پر فیصلہ کریں گے کیونکہ ہمیں کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے اس وقت تک احتیاط برتنے کی ضرورت ہے جب تک یہ ختم نہیں ہو جاتا اور وہ نہیں چاہتے کہ کورونا وائرس سے لوگ موت کے منہ میں چلے جائیں۔ نیواڈا، فلوریڈا کے علاقہ ٹامپا میں جلسے اور ملواکی میں آئندہ ہفتے ہونے والی مہم ”کیتھولکس فار ٹرمپ“ موخر کر دی گئی ہے۔








