پی آئی اے نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں میں اضافہ کر دیا ہے ،معاون خصوصی سیدذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں میں اضافہ کر دیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے سعودی عرب کے لاک ڈاﺅن ہونے سے پہلے زیادہ سے زیادہ مسافروں کو اپنی مطلوبہ منزل تک پہنچنے میں مدد مل …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں میں اضافہ کر دیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے سعودی عرب کے لاک ڈاﺅن ہونے سے پہلے زیادہ سے زیادہ مسافروں کو اپنی مطلوبہ منزل تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں کو خصوصی سہولیات کی فراہمی پر پی آئی اے حکام کی خصوصی کاوشوں کو سراہا ہے۔