راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں 50 بستروں پر مشتمل کورونا مینجمنٹ سینٹر قائم کر دیا گیا ،عثمان بزدار

لاہور۔13مارچ(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور سے راولپنڈی پہنچتے ہی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی مےں قائم کورونا مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے کورونا مینجمنٹ سینٹر میں مریضوں کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے کورونا مینجمنٹ سینٹر کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے کورونا مینجمنٹ سینٹر میں علاج معالجے کی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔وزےراعلیٰ نے کہاکہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی …

لاہور۔13مارچ(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور سے راولپنڈی پہنچتے ہی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی مےں قائم کورونا مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے کورونا مینجمنٹ سینٹر میں مریضوں کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے کورونا مینجمنٹ سینٹر کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے کورونا مینجمنٹ سینٹر میں علاج معالجے کی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔وزےراعلیٰ نے کہاکہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں 50 بستروں پر مشتمل کورونا مینجمنٹ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔خدانخواستہ ضرورت پڑنے پر بستروں کی تعداد بڑھائی بھی جاسکتی ہے۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص کیلئے ضروری کٹس منگوا لی گئی ہیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کابےنہ صوبے میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے چکی ہے۔صوبے کے عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہے ہیں۔کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے جاری ہیلتھ ایڈوائزری پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔ایئرپورٹس پر سکریننگ کا عمل مزید موثر بنا یا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ڈاکٹرز ،نرسز اورپےرا مےڈےکل سٹاف کی ٹرےننگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔عوام احتےاطی تدابےر پر سختی سے عملدرآمد کرےں،ہاتھ بار بار دھوئےں۔راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر نے کورونا مینجمنٹ سینٹر کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔