صوبوں کی مشاورت سے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ صوبوں کی مشاورت سے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کہ کورونا وائرس ایمرجنسی کی صورتحال میں بہتری کے بعد تمام متعلقہ تعلیمی بورڈز امتحانات کے نئے شیڈول کا …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ صوبوں کی مشاورت سے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کہ کورونا وائرس ایمرجنسی کی صورتحال میں بہتری کے بعد تمام متعلقہ تعلیمی بورڈز امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) کے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں جن کے نئے شیڈول کا اعلان بعدازاں کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ قبل ازیں ایف بی آئی ایس ای کے پہلے سے جاری امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ 16 مارچ کو شروع ہونے والے امتحانات ملتوی کئے گئے تھے۔ تاہم اب تمام امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں جن کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔