وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ماسک سمگلنگ کے الزامات کی تردید

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ماسک سمگلنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ غلط اور حقائق کے منافی خبر نشر اور شائع کرنے والوں کے قانونی نوٹسز بھجواﺅں گا ۔ جمعہ کی رات میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ میرے خلاف ماسک سمگلنگ …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ماسک سمگلنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ غلط اور حقائق کے منافی خبر نشر اور شائع کرنے والوں کے قانونی نوٹسز بھجواﺅں گا ۔ جمعہ کی رات میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ میرے خلاف ماسک سمگلنگ کی کوئی انکوائری نہیں ہورہی ، یہ خبر بلکل حقائق کے منافی ہیں ، اپنے قانونی مشیران سے مشاورت کر رہا ہوں جو بھی اس میں شامل ہوگا اس کے خلاف لیگل نوٹسز بھجواﺅں گا ۔