واشنگٹن ۔ 14 مارچ (اے پی پی) شمالی امریکا میں دنیا کا سب سے بڑا انڈور واٹر پارک بنا لیا گیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں متعددکھلی فضا کے واٹر پارک بنائے گئے ہیں لیکن یہ انڈور واٹر پارک ہے جسے اینی میشن فلمیں بنانے والی کمپنی ’ڈریم ورکس‘ نے تیار کیا ہے۔اس انڈور واٹر پارک میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس واٹر پارک …
امریکا میں ڈریم ورکس نے دنیا کا سب سے بڑا انڈور واٹر پارک بنا لیا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 14 مارچ (اے پی پی) شمالی امریکا میں دنیا کا سب سے بڑا انڈور واٹر پارک بنا لیا گیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں متعددکھلی فضا کے واٹر پارک بنائے گئے ہیں لیکن یہ انڈور واٹر پارک ہے جسے اینی میشن فلمیں بنانے والی کمپنی ’ڈریم ورکس‘ نے تیار کیا ہے۔اس انڈور واٹر پارک میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس واٹر پارک میں رائیڈز، سلائیڈز اور دیگر تفریحی تعمیرات کی گئی ہیں۔ ڈریم ورکس حکام کے مطابق یہ شمالی امریکا کا سب سے بڑا انڈور واٹر پارک ہے جسے ہر ممکن حد تک حقیقی بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈریم ورکس انڈور واٹر پارک کی تعمیر میں ایک اور ادارہ امریکن ڈریم بھی شامل ہے۔ یہ پارک شیشے سے بنی بہت بڑی عمارت کے اندر قائم کیا گیا ہے۔ انڈور واٹر پارک رواں ہفتے عوام کے لئے کھولا جائے گا۔








