ڈاکٹرظفر مرزا کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس ویڈیو لنک پر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی شرکتِ ،ڈی جی آئی ایس پی آر ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معید یوسف، وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اکبر درانی، چیئرمین این ڈی ایم اے کی اجلاس میں شرکت

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس ہفتہ کو معاون خصوصی ڈاکٹرظفر مرزا کی زیر صدارت وزارت صحت میں منعقد ہوا،ویڈیو لنک پر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکتِ کی،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن …

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس ہفتہ کو معاون خصوصی ڈاکٹرظفر مرزا کی زیر صدارت وزارت صحت میں منعقد ہوا،ویڈیو لنک پر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکتِ کی،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن معید یوسف، وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر تنویر قریشی، وفاقی سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ ،وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اکبر درانی، چیئرمین این ڈی ایم اے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبوں نے نیشنل سیکیورٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کردیا ہے،تمام تعلیمی ادارے مدارسِ ،یونیورسٹیاں بشمول سٹاف بند کر دیئے گئے ہیں۔کرتار پور سے صرف بھارت سے مسافروں کی سکریننگ کے بعد آنے کی اجازت ہو گی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اجلاس کا مقصد کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موثر اور مربوط حکمت عملی اور اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔یہ ایک قومی چیلنج ہے اس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔کرونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے ہم سب ملکر موثر اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،وفاق صوبے اور تمام متعلقہ ادارے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔تمام لینڈ کراسنگ دو ہفتے کیلے بند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ داخلی راستوں کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جارہا ہے،اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے ملکر مضبوط اور موثر کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیںہے ہمیں احتیاطی تدابیر اور زمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے،پاکستان میں ابتک 29 کیس رپورٹ ہوئے ہیں،گلگت بلتستان میں بھی قومی ادارہ صحت کے تعاون سے تشخیص کی سہولت فراہم کی جارہیہے۔پورے ملک کے ہسپتالوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے علیحدہ روم مختص کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد ، شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال لاہور، پبلک ہیلتھ لیبارٹری لاہور،نشتر میڈیکل کالج، ملتان، پبلک ہیلتھ لیبارٹری، خیبر میڈیکل یونیورسٹی، پشاور، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، کراچی، ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی، کراچی، پبلک ہیلتھ لیبارٹری، کوئٹہشامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت وزارتِ انفارمیشن اور آئی ایس پی آر عوام کو آگاہ رکھیں گے،کرونا وائرس کے بارے معلومات کیلئے وزارتِ صحت کی ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی آگاہی کیلئے وفاق اور صوبوں کیطرف سے آگاہی مہم جاری ہے۔ کراچی لاہور اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی سکریننگ کا مربوط نظام موجود ہے۔