اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرے کے پیش نظر ایم سی آئی کا اہم فیصلہ ‘ دامن کوہ’ پیر سواہا’ ایف 9 پارک سمیت لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام تمام مقامات سیل کر دئیے

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرے کے پیش نظر ایم سی آئی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے دامن کوہ' پیر سواہا' ایف 9 پارک سمیت لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام تمام مقامات سیل کر دئیے،ایم سی آئی کے زیر انتظام ہفتہ وار بازار بھی منگل سے بند رہیں گے ۔ہفتہ کی رات ایم سی آئی کی جانب سے جاری تفصیلات …

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرے کے پیش نظر ایم سی آئی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے دامن کوہ’ پیر سواہا’ ایف 9 پارک سمیت لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام تمام مقامات سیل کر دئیے،ایم سی آئی کے زیر انتظام ہفتہ وار بازار بھی منگل سے بند رہیں گے ۔ہفتہ کی رات ایم سی آئی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایم سی آئی کے زیر انتظام چڑیا گھر’ پبلک پارکس اور تفریحی مقامات پر عوام کا داخلہ بند ہوگا،دامن کوہ’ پیر سواہا’ ایف 9 پارک سمیت لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام تمام مقامات سیل کر دئیے ہیں۔اسی طرح میئر اسلام آباد شیح انصر عزیز نے کہا کہ ایم سی آئی کے زیر انتظام ہفتہ وار بازار بھی منگل سے بند رہیں گے،یہ اقدامات اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ مئیر اسلام آباد نے کہا کہ شہر میں کرونا وائرس پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،چڑیا گھر اور تمام پبلک پارکس کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا،ایم سی آئی عملے کو کرونا وائرس خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔