اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں موجود ساڑھے 9 ہزار عمرہ زائرین کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی فیری فلائٹس کا انتظام کیا گیا ہے۔ جمعرات کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دیگر ممالک میں جس طرح پاکستانی …
سعودی عرب سے عمرہ زائرین کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی فیری فلائٹس کا انتظام کیا گیا ہے، معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں موجود ساڑھے 9 ہزار عمرہ زائرین کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی فیری فلائٹس کا انتظام کیا گیا ہے۔ جمعرات کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دیگر ممالک میں جس طرح پاکستانی طلباءو دیگر ملازمت پیشہ لوگ رہ رہے ہیں ان کی نسبت زائرین کو دیگر ممالک میں ٹھہرانے کا کوئی آپشن موجود نہیں کیو نکہ ان کی نہ تو کوئی وہاں پر رہائش ہے اور نہ ہی ان کے ویزوں میں توسیع کی گنجائش موجود ہے۔ سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں موجودساڑھے 9 ہزار زائرین کو 19 مارچ تک سعودی عرب میں ٹھہرنے کی اجازت تھی، اس لیے فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے کی پانچ فیری فلائٹس بغیر کسی مسافروں کے سعودی عرب بھیجنے کا انتظام کیا گیا ہے جو وہاں موجود عمرہ زائرین کو پاکستان لائیں گی۔








