اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کےلئے حکومت کی جانب سے مسلسل حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں، عوام کو کورونا سے بچاﺅ کی حفاظتی تدابیر سے آگاہی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے احساس کی طرف سے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے جاری پروگراموںکے کام میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی جا رہی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اورتخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا وفاقی دارالحکومت کے مضافات میں احساس بلاسود سنٹر کے دفتر کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کےلئے حکومت کی جانب سے مسلسل حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں، عوام کو کورونا سے بچاﺅ کی حفاظتی تدابیر سے آگاہی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے احساس کی طرف سے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے جاری پروگراموںکے کام میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی جا رہی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اورتخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جمعرات کو وفاقی دارالحکومت کے مضافات میں احساس بلاسود سنٹر کے دفتر کا دورہ کیا۔ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کے سی ای او، قاضی عظمت عیسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پی پی اے ایف احساس کا ایک ذیلی عملدرآمدی ادارہ ہے جو شراکت دار تنظیموں کے تعاون سے غریب عوام کو بلا سودقرض کی سہولت فراہم کررہا ہے۔ اخوت، پی پی اے ایف کی 24 شراکت دار تنظیموں میں سب سے بڑا ادارہ ہے۔ احساس بلا سود قرضوں کے کام کی نگرانی کے دوران ڈاکٹر نشتر نے عوام کو نہ صرف ہمت سے کام لینے کی ہدایت کی بلکہ انہیں حکومت کی طرف سے بتائی جانے والے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا بھی مشورہ دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماجی تحفظ کی وزارت کی حیثیت سے ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ جن مستحق لوگوں کو ہماری خدمات کی ضرورت ہے ان کی مدد جاری رکھنی ہوگی اور یہ اس مشکل وقت میں سب سے زیادہ ضروری ہے۔ ایک روز قبل ہی ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم احساس کفالت کیش ٹرانسفرزکو مستفید ہونے والے افراد کےلئے جاری رکھیں گے کیونکہ اس وقت ان خاندانوں کو مالی مدد کی ضرورت ہے تاہم دوسری طر ف کورونا سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنے رجسٹریشن مراکز کچھ وقت کےلئے بند کر دیئے جہاں خواتین کی بڑی تعداد رجسٹریشن کےلئے جمع ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں حفاظت اور امداد کے مابین توازن قائم کرنا ہوگا کیونکہ توازن آج وقت کی ضرورت ہے، ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ ہمیں اس مشکل وقت میں بھی قرض جاری رکھنا چاہئے جو چھوٹے تاجروں کی عین ضرورت ہے اور اسی لئے ہم نے اپنے بلا سود قرضوں کے دفاتر بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قاضی عظمت عیسیٰ نے کہا کہ ہم قرض مراکز پر تمام احتیاطی اقدامات کریں گے، ہم نے عوامی سطح پر آگاہی کے مواد کو وسیع پیمانے پر بڑھاتے ہوئے ایس او پیز تیار کی ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ فیلڈ میں قطاریں اور ہجوم نہ ہو۔ احساس لون سنٹر کے عہدیداروں اور اس موقع پر موجود قرض دہندگان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر نشتر نے کہا کہ احساس کا 1,110 احساس بلاسود قرضوں کے مراکز کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ان مراکز کے ذریعے عوام کو کورونا سے بچاﺅ کی حفاظتی ہدایات بھی پمفلٹ کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ احسا س مراکز عام طور پر ملک بھر میں کام کرتے ہیں اور شہری اس طرح مہلک وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر کے بارے میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ بلا سود قرض پروگرام کے قرض دہندگان نے پروگرام کے تحت اپنا تجربہ شیئر کیا اور ملک میں قرنطین صورتحال کے درمیان احساس آپریشن جاری رکھنے کے فیصلے کو سراہا۔ احساس کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے پروٹوکول کے ایک حصے کے طور پر قرض مراکز کے عہدیداروں کو ایک وقت میں صرف 3سے 5 درخواست دہندگان کی درخواستوں پر عمل کا مشورہ دیا گیا ہے اور احساس قرض دہندگان کی خدمت کرتے ہوئے معاشرتی فاصلے کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔ احتیاطی رہنما خطوط رکھنے والے معلوماتی فلائرز کو درخواست دہندگان اور قرض دہندگان میں بھی تقسیم کیا گیا تھا۔








