ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمّد جہانزیب خان کی زیر صدارت خصوصی بین الصوبائی و بین الوزارتی اجلاس، پاکستانی معیشت پر کورونا وائرس کے متوقع اثرات کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمّد جہانزیب خان کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی میں ایک خصوصی بین الصوبائی و بین الوزارتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں پاکستانی معیشت پر کورونا وائرس کے متوقع اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مختلف وزارتوں اور صوبوں بشمول آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندگان نے شرکت …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمّد جہانزیب خان کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی میں ایک خصوصی بین الصوبائی و بین الوزارتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں پاکستانی معیشت پر کورونا وائرس کے متوقع اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مختلف وزارتوں اور صوبوں بشمول آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پرکامرس ڈویژن کے نمائندے نے اجلاس کے شرکا کو کورونا وائرس کے معیشت پر ممکنہ اثرات سے متعلق بریف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بندرگاہوں اور ریٹیلرز کی بندش کی وجہ سے عالمی شرح نمو پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور اشیاءکی طلب میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ وزارت بحری امور کے حکام نے بتایا کہ ضروری اشیا بلخصوص اشیا خورونوش کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وزارت بحری امور بندرگاہوں کی بلاتعطل کارروائی کو یقینی بنا رہی ہے۔ وزارت خوراک کے نمائندگان نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے کسی قسم کی غذائی قلت کا کوئی خدشہ نہیں، پاکستان کے پاس اپنی ضروریات کیلئے مطلوبہ اسٹاک موجود ہے۔اجلاس میںفیڈرل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے کہا کہ اب تک10 لاکھ سے زائد افراد کی اسکریننگ ہو چکی ہے۔ ہیلتھ سروسز اکیڈمی بین الاقوامی ماہرین کے اشتراک سے کورونا وائرس کے پاکستان میں پھیلا¶ کادرست اندازہ لگانے کیلئے کوشاں ہے۔ ممبر ہیلتھ ڈاکٹر شبنم سرفراز نے وزارت صحت کو صحت کے شعبے میں انسانی وسائل کو بڑھانے کیلئے میڈیکل اور نرسنگ کے آخری سال کے طلبہ کو بھی شامل کرنے کی تلقین کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان نے کہا کہ حکومت معیشت کوکورونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے بچانے کیلئے بروقت اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پاکستانی معیشت اور معاشرت پر ممکنہ اثرات سے بچا¶ کیلئے بروقت اقدامات کئے جارہے ہیں اور وزارت منصوبہ بندی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قومی وسائل کے علاوہ بین الاقوامی اداروں سے بھی فنڈز کی بروقت منظوری اور فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے تمام وزارتوں کو اپنے شعبے پر پڑنے والے معاشی اثرات کے متعلق مکمل جائزہ رپورٹس پیش کرنے کا بھی کہا تا کہ معیشت، روزگار اور نوکریوں پر پڑنے والے مضر اثرات سے بچا¶ کیلئے حکومت بروقت مداخلت اور اقدامات کر سکے۔ یہ رپورٹ نیشنل سیکورٹی کونسل کے سامنے پیش کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور مختلف معاشی شعبوں کو بیل آوٹ فراہم کرنے پر بھی غور کرے گی۔

مزید خبریں