چمن۔سپین بولدک بارڈر کھولنے اور ٹرکوں کو افغانستان جانے کی اجازت دینے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود افغان بہن بھائیوں کی مدد کیلئے پرعزم ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن۔سپین بولدک بارڈر کھولنے اور ٹرکوں کو افغانستان جانے کی اجازت دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران میں …

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود افغان بہن بھائیوں کی مدد کیلئے پرعزم ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن۔سپین بولدک بارڈر کھولنے اور ٹرکوں کو افغانستان جانے کی اجازت دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔