اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس کی معلومات کیلئے قائم کردہ ہیلپ لائن کا دورہ کیا، متعلقہ حکام نے ہیلپ لائن کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں مل کر ایک قومی ایکشن پلان پر تندہی سے …
وزیراعظم عمران خان کرونا وائرس کی موجوہ صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا کی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس کی معلومات کیلئے قائم کردہ ہیلپ لائن کا دورہ کیا، متعلقہ حکام نے ہیلپ لائن کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں مل کر ایک قومی ایکشن پلان پر تندہی سے عمل درآمد کر رہی ہیں، وزیراعظم عمران خان کرونا وائرس کی موجوہ صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور تمام متعلقہ ادارے بشمول وزارت صحت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان آغاز ہی سے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ حفاظتی تدابیر اور احساس ذمہ داری سے اس وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں، ہم سب کو مل کر کوروانا وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے، اس ڈرنا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ڈٹ کر مقابلہ کرنے سے جیت ہماری ہوگی۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ حکومت پاکستان کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے میں میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس بارے معلومات کیلئے 1166 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 9 ہزار سے زیادہ کالز روزانہ ہیلپ لائن پر موصول کی جا رہی ہیں۔








