اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا کے عدم پھیلاﺅ اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ملازمین کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں، 50 سال سے زائد، نزلہ زکام میں مبتلا ملازمین گھروں میں بیٹھ کر ”سرکاری امور“ آگے بڑھائیں گے، دو ہفتوں کیلئے نادرا، پاسپورٹ اینڈ …
وفاقی حکومت نے کورونا کے عدم پھیلاﺅ اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ملازمین کیلئے احکامات جاری کر دیئے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا کے عدم پھیلاﺅ اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ملازمین کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں، 50 سال سے زائد، نزلہ زکام میں مبتلا ملازمین گھروں میں بیٹھ کر ”سرکاری امور“ آگے بڑھائیں گے، دو ہفتوں کیلئے نادرا، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، سی ڈی اے کے ون ونڈو، دفاتر میں بچوں کیلئے ڈے کیئر سنٹر سمیت دیگر تمام ایسے شعبہ جات کو بند کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے، 15 دنوں کیلئے حکومت نے تمام وفاقی دفاتر و ملازمین کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اہم امور سرانجام دینے کے لئے سٹاف/افسران اپنی حاضری یقینی بنائیں گے، 50 سال یا زائد عمر کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نزلہ، زکام، بخار یاکسی بیماری میں مبتلاءملازمین گھر سے کام کریں، دفاتر میں ڈے کیئر سینٹرز بند رہیں گے، وہ خواتین سٹاف و ملازمین جو کم عمر/نوزائیدہ بچوں کی مائیں ہیں انہیں گھر سے اپنے امور انجام دینے کی اجازت ہے، پبلک سروس ڈیلیوری کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر 15 دنوں کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، پراپرٹی دفاتر سمیت پارلرز اور بیوٹی سیلون بھی بند رہیں گے، شاپنگ مال رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے تاہم عوام کی سہولت کے پیشِ نظر کھانے کے ریستوران، فوڈ آو¿ٹ لیٹس پر ڈلیوری اور ٹیک آوے کی سہولیات میسر رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلے کے تحت نادرا، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، سی ڈی اے کے ون ونڈو سمیت دیگر تمام ایسے شعبہ جات جہاں لوگوں کا براہ راست عمل دخل اور ڈیلنگ شامل ہے اسے بھی ”دو ہفتوں“ کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔








