کورونا وائرس سے بچاو¿ کے متعلق عوامی آگاہی کےلئے سیاسی جماعتوں اور میڈیا کا مثبت کردار قابل ستائش ہے ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ویڈیو پیغام

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس سے بچاو¿ کے متعلق عوامی آگاہی کےلئے سیاسی جماعتوں اور میڈیا کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کےلئے تیار ہو جائیں، ڈاکٹرز اس جدوجہد میں ہمارا ہراول دستہ ہیں، مجھے پورا یقین ہے کہ قوم اس آزمائش میں مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔ …

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس سے بچاو¿ کے متعلق عوامی آگاہی کےلئے سیاسی جماعتوں اور میڈیا کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کےلئے تیار ہو جائیں، ڈاکٹرز اس جدوجہد میں ہمارا ہراول دستہ ہیں، مجھے پورا یقین ہے کہ قوم اس آزمائش میں مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔ جمعہ کو کورونا وائرس سے بچاو¿ اور اس بارے میں آگاہی پیدا کرنے کےلئے اپنے ویڈیو پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ کورونا وائرس سے ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر لڑنا ہے، اس مقصد کےلئے انہوں نے اپنی جانب سے اختیار کردہ احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی آگاہی دی اور کہا کہ میل جول میں احتیاط برتتے ہوئے اپنے ہاتھوں اور چہرے کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ صدر مملکت نے ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس کے حوالہ سے بعض اہم نکات کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ایک جنگ ہے جو میں خود بھی اور آپ سب بھی اپنے گھروں میں لڑ رہے ہیں لہٰذا میں نے سیاسی شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی تھی کہ عوامی آگہی کےلئے ذمہ داری کے ساتھ مہم چلائیں، میں سیاستدانوں، سیاسی جماعتوں اور تمام میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے کورونا وائرس کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کےلئے تیاری اور احتیاط کے بارے میں مثبت باتوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا کے خلاف جنگ گھر گھر لڑنی ہے، یہ عام جنگ نہیں ہے، زلزلہ یا سیلاب جب کہیں آتا ہے تو لوگ وہاں جا کر اس صورتحال سے نمٹتے ہیں لیکن یہ ہر گھر کی بات ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ چین کے تجربے کے پیش نظر یہ بات بتانا ضروری ہے کہ سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے علاوہ سماجی اداروں کی یوتھ تنظیمیں بھی اپنی تیاری شروع کردیں، نوجوان گھر گھر جاکر لوگوں کی مدد کےلئے تیار رہیں تاہم اپنی احتیاط پہلے کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں سماجی بہبود کے اداروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو عوامی خدمت کےلئے آگے آئے ہیں اور ضرورت کے تحت لوگوں کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔ مجھے اپنی قوم پر پورا یقین ہے کہ یہ اس آزمائش سے مضبوط ہو کر نکلے گی۔ اس کےلئے ضروری ہے کہ ہم اس وقت کی ضروریات کو پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ زکوة اورخیرات کے حوالے سے پاکستان کے اندر جتنا جذبہ ہے اس سے ہم لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے اپنی زکوة اور خیرات ابھی سے نکالنا شروع کردیں تاکہ ضرورت کے مطابق خرچ کر سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز ہمارا ہراول دستہ ہیں، میں ان کی ہمت بڑھانا چاہتا ہوں اور انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ قوم آپ پر انحصار کر رہی ہے، آپ اپنی احتیاط بھی کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج جب چین کے اندر کورونا پر قابو پا لیا گیا ہے تو وہاں ڈاکٹروں کی ستائش کےلئے ان کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں ہم بھی اپنے ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھروں تک محدود ہونے پر لوگ پریشان نہ ہوں، یہ آزمائش ہمیں مزید مضبوط بنائے گی اور ہم بحثیت قوم اس سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔