سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر گفتگو ،کورونا کے سدباب کے حوالہ سے ان کے بیان کو سراہا

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہوں نے کورونا کے سدباب کے حوالہ سے ان کے بیان کو سراہا اور کہا کہ ہم سب نے مل کر قومی یکجہتی کا پیغام دینا ہے، پوری قوم نے مل کر کورونا وائرس کے جنگ لڑنی ہے۔ سپیکر …

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہوں نے کورونا کے سدباب کے حوالہ سے ان کے بیان کو سراہا اور کہا کہ ہم سب نے مل کر قومی یکجہتی کا پیغام دینا ہے، پوری قوم نے مل کر کورونا وائرس کے جنگ لڑنی ہے۔ سپیکر نے بلاول بھٹو زرداری سے کورونا پر قائم پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام طلب کئے اور انہیں بتایا کہ کمیٹی کورونا وائرس کے سدباب کیلئے حکومتی اقدامات کی نگرانی کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کیلئے جلد نام بھجوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد کورونا وائرس کے حوالہ سے حکومتی اقدامات کی مکمل تائید کریں گے اور کمیٹی میں اس سلسلہ میں اپنی سفارشات بھی دیں گے۔