وعدہ کے مطابق چین میں پھنسے پاکستانی طلباءکےلئے تیار شدہ حلال کھانا بھجوا دیا ہے، ذوالفقار عباس بخاری

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ وعدہ کے مطابق چین میں پھنسے پاکستانی طلباءکےلئے تیار شدہ حلال کھانا بھجوا دیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سخت ہدایات کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے چین کے شہر ووہان …

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ وعدہ کے مطابق چین میں پھنسے پاکستانی طلباءکےلئے تیار شدہ حلال کھانا بھجوا دیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سخت ہدایات کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے چین کے شہر ووہان میں مقیم پاکستانی طلباءکےلئے 17 ٹن تیار کھانا ارسال کر دیا گیا۔ تیار کھانا لے کر جہاز جمعہ کی صبح اسلام آباد سے ووہان روانہ ہو چکا ہے۔ خوراک لے کر جانے والا یہی جہاز واپسی پر کورونا وائرس وباءکے تدارک کیلئے امدادی سامان لے کر آئے گا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی سخت ہدایات کے تحت چین میں پھنسے تمام طلباءکا خاص خیال رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان ایئر فورس اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی مدد کا مشکور ہوں۔ زلفی بخاری نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں چین میں پھنسے طلباءکےلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔