اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ملک کے مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی مزید 24ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے عدم پھیلاﺅ کے لئے بند ہونے والی ٹرینوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے، بند ہونے والی ٹرینوں کا 100فیصد ریفنڈ کیا جارہا ہے، اگر یہ ہی مسافر کسی متبادل ٹرین پر سفر کرنا …
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا ملک کے مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی مزید 24ٹرینیں بند کرنے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ملک کے مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی مزید 24ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے عدم پھیلاﺅ کے لئے بند ہونے والی ٹرینوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے، بند ہونے والی ٹرینوں کا 100فیصد ریفنڈ کیا جارہا ہے، اگر یہ ہی مسافر کسی متبادل ٹرین پر سفر کرنا چاہیں تو اسی ایڈوانس ٹکٹ سے سفر کرسکیں گے۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے جمعہ کو اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہفتہ سے ملک کے مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی مزید 24 ٹرینیں بند کر دی گئی ہیں، جن مسافروں نے ایڈوانس ٹکٹ حاصل کئے ہیں وہ ریلوے کے دفاتر سے 100فیصد ریفنڈ کراسکتے ہیں، گذشتہ روز بند کی گئی 12ٹرینوں کے مسافروں کو اب تک 8کروڑ روپے کے ریفنڈ کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں کے مابین یومیہ ریلوے پر 2لاکھ مسافر سفر کررہے تھے لیکن اب ٹرینوں کی بندش سے یہ تعداد یومیہ ایک لاکھ 65ہزار تک آگئے ہیں، آنے والے دنوں میں مزید مسافروں کی کمی کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباءسے قبل ریلوے کی134 ٹرینیں چل رہیں تھیں لیکن اب تک 34ٹرینیں بند ہونے کے بعد ٹریک پر 100ٹرینیں چلتی رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوانس بکنگ کرانے والے مسافروں کومتبادل ٹرینوں پر سفر کی اجازت دیدی گئی ہے ،ٹکٹ کے اوپر درج کلاس کے مطابق مسافراسی روٹ کی دوسری ٹرین پر سفر کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کے اندر باہر ،ریلوے سٹیشن پرصفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں ،پاکستان ریلوے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کلیدی کردار جاری رکھے گا ۔








