وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے نیپالی ہم منصب کے مابین پاکستان اور نیپال کے درمیان سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پیغامات کا تبادلہ

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور نیپال نے باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کی بنیاد پر دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس بات کا اعادہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے نیپالی ہم منصب کے مابین پاکستان اور نیپال کے درمیان سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پیغامات کے تبادلہ میں کیا …

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور نیپال نے باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کی بنیاد پر دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس بات کا اعادہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے نیپالی ہم منصب کے مابین پاکستان اور نیپال کے درمیان سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پیغامات کے تبادلہ میں کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور نیپال کے وزیر خارجہ کے مابین سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیپال کے مابین خوشگوار دو طرفہ تعلقات قائم ہیں جو مشترکہ ورثہ اور ثقافتی رشتوں کی مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں۔ وزیر خارجہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں نے گزشتہ 60 دہائیوں کے دوران دوستانہ تعلقات کو پروان چڑھایا اور مختلف شعبوں میں قریبی اور کثیر الجہتی کی بنیاد پر پارٹنر شپ قائم کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سارک کے میزبان ملک کی حیثیت سے نیپال کے کردار کو سراہااور سارک کی چھتری تلے علاقائی تعاون میں پیش رفت کیلئے پاکستان اور نیپال کے درمیان قریبی تعاون کو سراہا ۔